۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
‌ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں  عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے۔ ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق عشرہ محرم الحرام کی چوتھی مجلسِ عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کربلا حق کا معیار اور باطل کے مقابلے میں  عاشقانِ خدا کے قیام کا معرکہ ہے۔ ہر دن عاشوراء ہے اور ہر دھرتی کربلا ہے یعنی کربلا ہر دور کے انسان کی ضرورت ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جن قوموں نے کربلا کے پیغام کو سمجھا آج وہ باطل اور یزیدیت کے مقابل ڈٹ کر کھڑی ہیں کربلا مقصد انبیاء کی تکمیل اور تحفظ و بقائے اسلام کا معرکہ ہے۔ کربلا نے ہمیں بتایا کہ اہل حق اگر بہتر بھی ہوں تو وہ نوے ہزار کے لشکر پر بھاری ہیں ۔امت مسلمہ کربلا والوں کے نقش قدم پر چل کر عصر حاضر کے یزیدیوں کا مقابلہ کر سکتی ۔  
انہوں نے کہا کہ دھشتگرد یزید اور شمر کے پیروکار ہیں جو ظلم و بربریت کے ساتھ معصوم انسانوں کا ناحق خون بہا رہے ہیں 
علامہ ڈومکی نے کہا کہ کشمیر فلسطین یمن نائیجیریا میں معصوم انسانوں کا بہتا لہو یزید عصر کے چہرے بے نقاب کر رہا ہے کہ  امریکہ انڈیا اسرائیل اور ان کے اتحاديوں نے دنیا میں ظلم و دھشتگردی کا جو بازار گرم کیا ہے اس سے انسانیت کا سر شرم سے جھک گیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .